قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کیپٹن شاداب کے ساتھ ناردرن کی بلند پروازجاری ہے جب کہ ٹیم نے مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی۔ ملتان کرکٹ اسٹی...
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کیپٹن شاداب کے ساتھ ناردرن کی بلند پروازجاری ہے جب کہ ٹیم نے مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ناردرن نے ابتدائی 3 وکٹیں 40 رنز کے سفر میں گنوا دیں،علی عمران15، حیدر علی 3 اور ذیشان ملک 20رنز بناکر پویلین لوٹے، کپتان شاداب خان نے جارحانہ 30رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا، عمر امین نے 21رنز کا حصہ ڈالا، آصف علی نے 11گیندوں پر24 رنز بنائے،سہیل تنویر بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے، روحیل نذیر صرف 8 گیندوں پر 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، دفاعی چیمپئن نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 155کا مجموعہ حاصل کیا، عثمان قادر نے3وکٹیں لیں۔
ہدف آسان ہونے کے باوجود سینٹرل پنجاب کی ٹیم دباؤ کا شکار نظر آئی، کامران اکمل صرف ایک رن پر بولڈ ہو گئے، عبداللہ شفیق 20اور رضوان حسین14رنزکی مزاحمت کرپائے، 33گیندوں پر 36رنز بنانے والے عابد علی کے رخصت ہوتے ہی شکست کی جانب سفر مزید تیز ہوگیا،قاسم اکرم نے کھاتہ بھی نہیں کھولا،سعد نسیم 14، عرفان خان 9، عثمان قادر 5، ظفر گوہر9اور احسان عادل 4رنزتک محدود رہے،موسیٰ خان اور حارث رؤف نے 3،3 جبکہ سہیل تنویر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں اڑائیں، اس سے قبل خیبر پختونخوا اور سدرن پنجاب کو شکست دینے والی دفاعی چیمپئن ٹیم نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔
دوسرے میچ میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، خیبر پختونخوا کے اوپنر فخرزمان13رنز بنا سکے، محمد رضوان نے محمد حفیظ کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے 100رنز کا اضافہ کیا،کپتان نے 39گیندوں پر 55رنز بنائے، اس میں 6چوکے اور 2چھکے شامل تھے،محمد حفیظ صرف 35گیندوں پر 67رنز بناکر پویلین لوٹے، انھوں نے 5 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے، شعیب ملک کھاتہ نہ کھول پائے،وہاب ریاض 10رنز بنا سکے، افتخار احمد نے صرف 20گیندوں پر 45رنز اسکور کیے، انھوں نے3چوکے اور اتنے ہی چھکے بھی جڑے،محمد محسن 5پر ناٹ آؤٹ رہے۔
خیبر پختونخوا نے 5وکٹ پر 200رنز جوڑے،راحت علی اور حسین طلعت نے2،2شکار کیے، سدرن پنجاب نے ذیشان اشرف(15)، شان مسعود(7) اور عمر صدیق(16)کی وکٹیں 52رنز کے سفر میں گنوا دیں،حسین طلعت نے صہیب مقصود کے ساتھ 78رنز کی شراکت میں 38رنزکا حصہ ڈالا،خوشدل شاہ(4)رن آؤٹ ہوگئے،فتح کیلیے 24گیندوں پر34رنز کی دوری پر صہیب مقصود نے وکٹ گنوا دی،انھوں نے 40گیندوں پر 77رنز بنائے،ان کی اننگز میں 6چوکے اور 5چھکے شامل تھے، بلاول بھٹی5، زاہد محمود(صفر) رن آؤٹ ہوگئے،سدرن پنجاب کی ٹیم 8وکٹ پر194 رنز تک محدود رہی، سیف بدر 22پر ناٹ آؤٹ رہے،جنید خان نے 3وکٹیں حاصل کیں۔
شی
کوئی تبصرے نہیں