لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ڈیزائنر نے اپنی نوعیت کا منفرد ہوٹل تیار کیا ہے جہاں خطرناک ٹائیگر شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہیں، ہوٹل ...
لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ڈیزائنر نے اپنی نوعیت کا منفرد ہوٹل تیار کیا ہے جہاں خطرناک ٹائیگر شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہیں، ہوٹل میں دو رات قیام کا کرایہ لاکھوں ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں بنایا جانے والا دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس میں دنیا کے مہنگے ترین آسائشی کمرے بنائے گئے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کوشش کا مقصد سیاحوں کو آسائشی رہائش فراہم کرنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 9 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر بنے دو منزلہ
ہوٹل کی ایک اور منفرد بات یہ ہے کہ آسائشی کمروں میں آنے والے مہمانوں کا استقبال خونخوار ٹائیگر شارک کرتی ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل میں دو رات قیام کا کرایہ دو لاکھ امریکی ڈالر ہے، مذکورہ ہوٹل کو برطانوی ڈیزائنر ڈامین ہرسٹ نے تیار کیا ہے۔ خیال رہے کہ پام ریزوٹ سنہ 2009 میں بہت زیادہ خبروں کی زینت بنا تھا کیوں سابق امریکی ماڈل کیٹرین میورگا نے مذکورہ ہوٹل میں معروف فٹبالر کیرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ نانے کا الزام عائد کی تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فٹبال کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی رونالڈو نے امریکی ماڈل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد کچھ دیر ہپام ریزوٹ میں رہا ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں